2

لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچوں کو ماں کے حوالے کردیا

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے دو کم سن بچوں کو باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کردیا۔
جسٹس امیر عجم ملک نے سائلہ مسمات عائشہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی،پولیس نے دونوں بچوں کو والد سمیت لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا،درخواست گزار کی جانب سے شہباز علی ہنجرا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل نے کہاکہ شوہر علی احمد نے بچے چھین کر بیوی کو گھر سے نکال دیا،علی احمد محکمہ میں ایس ڈی او کے عہدے پر تعینات ہے، اس پرعدالت نےاستفسارکیاکہ کہ کیامیاں بیوی کے درمیان طلاق ہوچکی ہے؟ درخواست گزارکے وکیل نے جواب دیاکہ میاں بیوی میں طلاق نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی کمشن کا بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال پر اظہار تشویش
والد نے مؤقف اختیارکیاکہ میری بیوی خود بچے چھوڑ کر میکے چلی گئی، بچے بھی ماں کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے، جب عدالت نے بچوں کوماں کے حوالے کیاتوبچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکارکرتے ہوئے  باپ کے ساتھ جانے کے لیے چیخ و پکارشروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں