
(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے شہر طائف میں موسلادھار بارش نے سیلابی صورتحال پیدا کردی۔
سعودی میڈیا رپورٹس کےمطابق طائف کے مختلف علاقوں خصوصاً الوسام میں بارش کے بعدمتعدد گاڑیاں پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آکر بہہ گئیں،بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ متعدد سڑکیں زیرِ آب آگئیں۔
سعودی محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ ریجن اور طائف کےبعض علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے موسلادھار بارش،تیز ہواؤں، گرج چمک اور سیلابی ریلوں سے خبردار کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچوں کو ماں کے حوالے کردیا
دوسری طرف مکہ مکرمہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے،حکام نے شہریوں کو وادیوں، سیلابی گزرگاہوں اور پانی جمع ہونے والے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔






