1

نیپال: سیلاب میں مرنیوالی خاتون کے کانوں سے بالیاں چرانے والے افراد گرفتار

(ویب ڈیسک)نیپال میں سیلاب کے بعد چوری کی وارداتیں شروع ہوگئیں جہاں ایک مردہ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں چرانے پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

نیپال میں سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے جہاں سیلاب کی وجہ سے  انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اب تک 450 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سیلاب سے تباہی کی مختلف ویڈیوز سامنے آرہی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسی بھی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے انتہائی افسوسناک قرار دیا جارہا ہے۔ 
 

وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دریا کنارے پر 2 افراد نے ڈنڈے کی مدد سے پانی میں تیرتی ہوئی لاش کو پکڑا اور پھر لاش کے کانوں میں موجود سونےکی بالیں چوری کرلیں۔

ویڈیو  کے وائرل ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین اور نیپال کے سرحدی علاقے میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں 1500 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حنا جاوید کیس ہائی پروفائل قرار ، پنجاب پراسیکیوشن کی خصوصی کمیٹی قائم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں