2

  محسن نقوی کا دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پرفورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا،سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت ہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صدر آصف علی زرداری آج آسٹریا روانہ ہوں گے
 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں