
(ویب ڈیسک) بجلی ایک ماہ کے لیے 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے، جولائی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر نیپرا میں آج سماعت ہوگی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔
جس میں کہا ہے کہ جولائی میں ڈیزل سے بجلی کی پیداوار 50 روپے فی یونٹ تک رہی جبکہ درآمدی کوئلے سے تیار کردہ بجلی کی پیداواری لاگت 54 روپے 47 پیسے فی یونٹ ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح درآمدی ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 47 روپے 37 پیسے فی یونٹ رہی۔
یہ بھی پڑھیں:فتنہ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشت گرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقرر
نیپرا تمام اعداد و شمار کا جائزہ لینے اور آج کی سماعت مکمل ہونے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے یا فیصلے کے حوالے سے اپنا حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔






