1

پرائیویٹ حج سکیم 2027:پرائیویٹ آپریٹرز کو کوٹہ کی بحالی کیلئے 3  روز کی مہلت 

(24 نیوز)حج سکیم 2027 کے لیے پرائیویٹ آپریٹرز کو 3 دن کی مہلت دی گئی ہے کہ پیکج فعال کریں ورنہ حج کوٹہ ضبط کر لیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے حج منظم کمپنیوں کو 31 اگست کی آخری اور حتمی مہلت دی ہے ،ذرائع وزارت مذہبی امور 31 اگست کے بعد نجی حج آپریٹرز کا غیر فعال کوٹہ ضبط کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع 5 روز میں 71 ہزار 684 کے نجی کوٹے پر صرف 54 عازمین کی بکنگ ہو سکی، بکنگ کا تناسب صرف 0.1 فیصد رہا، 99.9 فیصد نجی حج کوٹہ باقی،وقت محدود رہ گیا تین دن میں مکمل حج پیکج فعال نہ کیے تو سخت کارروائی ہوگی۔

 ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کا حج منظم کمپنیوں کے نام خط تمام مختص کوٹہ کے مطابق پیکج کیٹیگریز فعال کی جائیں ، خط میں ہدایت تین روز تک ہدایت کی عدم تعمیل پرغیر فعال کوٹہ ضبط کیا جا سکتا ہے۔

 پیکیجز بروقت فعال نہ کرنے پر غیر فعال کوٹہ دیگر حج کمپنیوں کو دیا جا سکتا ہے، غیر فعال کوٹہ سرکاری اسکیم میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے، تین دن کی مہلت، تمام پیکیجز حج مینجمنٹ سسٹم پر فعال کرنا ہوں گے، وزارت مذہبی امور کی تنبیہ کے مطابق عازمین پہلی مرتبہ وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ سے نجی حج پیکج کا انتخاب کرسکیں گے۔

آئندہ برس نجی حج کے لئے وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر پیکجز مشتہر کرنا ضروری ہے ، ذرائع پرائیویٹ حج سکیم کے  واجبات کی وصولی کا 23 اگست کو آغاز ہوا تھا، نجی سکیم، 40 فیصد کوٹے کے تحت 71 ہزار 684 نشستوں پر حج اخراجات وصول کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں