6

ناروے کے سٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ کی ہم شکل روسی ماڈل بھی وائرل ہو گئی، ویڈیو پر 11 کروڑ سے زائد ویوز

(ویب ڈیسک) ناروے کے سٹار سٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ نے اپنی ٹیم کے چار میچوں میں 7 گول کر کے ناروے کو کوارٹر فائنل تک لاکر اپنی شہرت کو تو چار چاند لگائے ہی ہیں، ان کے ساتھ ان کی ہم شکل روس کی لڑکی بھی وائرل ہو گئی۔ 

سوشل میڈیا  پر ماڈلنگ کرنے والی روسی خاتون انستاشیا کوسترومیتینا مشہور تو پہلے بھی تھیں لیکن اب ہالینڈ کی شہرت آسمان کو چھونے کے ساتھ ان کی شکل ہالینڈ کے ساتھ ملنے کی گوسپ سوشل میڈیا پر اتنی بڑھی ہے کہ ارلنگ ہالینڈ کا ’’لیڈی ورژن‘‘ قرار  پانے والی انستاشیا کی ویڈیو کو بھی ایک سو دس ملین ویوز مل گئے ہیں۔ آج رات  ناروے اور انگلینڈ کے کوارٹر فائنل میچ  سے پہلے ہالینڈ اور انستاشیا کی شکل بہت زیادہ ملنے کے چرچے ایک بار پھر عروج پر ہیں۔

 فٹبال کے نارویجن سٹار ارلنگ ہالینڈ سے  مشابہت رکھنے والی روسی ماڈل انستاشیا کوسترومیتینا ان دنوں سوشل میڈیا پر  فٹ بال کے فینز اور عام یوزرز کی بے پناہ توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ ایک تو وہ ہیں ہی حسین، اس پر مستزاد ، ان کی شکل ناروے کے سٹار سٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ سے اس قدر ملتی ہے کہ لوگ انہیں ہالینڈ کا خاتون ورژن کہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ 

 انستاشیا کے چہرے کیا فرہم ہو بہو ہالینڈ جیسا ہے۔ان کے  سنہرے بال، آنکھوں کی بناوٹ، چہرے کے  تاثرات، مسکراہٹ اور اندازِ گفتگو نے  کروڑوں دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے۔ اب تو لوگ انہیں ارلنگ ہالینڈ کا ’’لیڈی ورژن‘‘ قرار دے رہے ہیں۔

24 سالہ انستاشیا ایک  پروفیشنل ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں، جو   کئی اچھے برانڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔  انہیں غیر معمولی شہرت اس وقت ملی جب ان کی والدہ ماریہ کوسترومیتینا نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انستاشیا ارلنگ ہالینڈ کے مخصوص انداز، چہرے کے تاثرات اور باڈی لینگویج کی نقل کرتی دکھائی دیں۔

 اس ویڈیو میں انستاشیا نے اپنے سنہرے بال بھی بالکل اسی انداز میں باندھے تھے، جس طرح ارلنگ ہالینڈ اکثر فٹبال میچوں کے دوران باندھتے ہیں۔ انستاشیا کے چہرے کے خدوخال، ناک، آنکھوں، مسکراہٹ اور تاثرات کی مماثلت نے یہ ویڈیو دیکھنے والوں کو اس قدر حیران کیا کہ بہت سے افراد پہلی نظر میں انہیں خود ہالینڈ ہی سمجھ بیٹھے۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خصوصاً ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق اس ویڈیو کو اب تک 11 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، جبکہ 50 لاکھ سے زیادہ صارفین اسے  لائیک کر چکے ہیں۔ اسی ایک ویڈیو نے انستاشیا کو راتوں رات عالمی شہرت دلا دی۔

ارلنگ ہالینڈ کی جڑواں بہن ارلینا ہالینڈ!

 ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’’یہ ارلنگ ہالینڈ نہیں بلکہ ان کی جڑواں بہن ارلینا ہالینڈ ہیں۔‘‘ ایک اور مداح نے تبصرہ کیا کہ اگر کبھی ہالینڈ زخمی ہوجائیں تو مانچسٹر سٹی انستاشیا کو میدان میں اتار دے، شاید کسی کو فرق بھی محسوس نہ ہو۔ کئی صارفین نے انہیں ’’ہالینڈ کی گمشدہ بہن‘‘ اور ’’لیڈی ہالینڈ‘‘ جیسے القابات بھی دیے۔

 
انستاشیا کا کہنا ہے کہ ابتدا میں وہ اپنی اس غیر معمولی مشابہت کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی تھیں، لیکن وقت کے ساتھ انہوں نے اسے مثبت انداز میں قبول کر لیا۔ ان کے مطابق کئی برسوں سے لوگ ان کا موازنہ ارلنگ ہالینڈ سے کرتے آ رہے ہیں اور اب وہ اسے ایک دلچسپ تعریف سمجھتی ہیں۔

مداحوں کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان صرف چہرے کی ہی نہیں بلکہ آنکھوں کی حرکت، مسکراہٹ، تاثرات اور چہرے کے زاویوں تک میں حیرت انگیز مماثلت موجود ہے، جس کی وجہ سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز دنیا بھر میں تیزی سے شیئر کی جا رہی ہیں۔ بہت سے لوگ ہالینڈ اور انتاشیا کی میمز بنا رہے ہیں۔ ان دونوں کے متعلق پوسٹ کی جانے والی ہر چیز فوراً ہی  وائرل ہو جاتی ہے۔

یہ دلچسپ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ارلنگ ہالینڈ اپنی شاندار فٹبال کارکردگی کے باعث مسلسل خبروں میں ہیں۔ فٹبال سپر اسٹار کی عالمی مقبولیت اور انستاشیا کی وائرل ویڈیوز نے اس غیر معمولی مشابہت کو دنیا بھر میں گفتگو کا موضوع بنا دیا ہے۔ اگرچہ دونوں کے درمیان کسی قسم کا رشتہ داری اور  تعلق موجود نہیں، تاہم ان کی حیران کن ظاہری مماثلت کو حالیہ عرصے کے دلچسپ ترین اتفاقات میں شمار کیا جا رہا ہے، جبکہ انستاشیا کے سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ اگر ناروے آج کا میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا تو نارویجن سٹار سٹرائیکر ہالینڈ تو مزید مقبول ہوں گے ہی، ان کے ساتھ انستاشیا کی مقبولیت بھی مزید بڑھ جائے گی کیونکہ آج کا میچ جیتنے کے بعد ہالینڈ کو سیمی فائنل کھیلنے کا موقع بھی ملے گا اور وہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کی دوڑ میں ارجنٹینا کے سٹار میسی کو بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ اس وقت تک ہالینڈ کے گول 7 ہیں اور میسی کے 8 گول ہیں۔ دونوں کو اب سے کچھ گھنٹے بعد اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچوں مین مزید گول کرنے کا موقع ملے گا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  “آپریشن شعبان”  ؛آج مزید 7 خارجیوں  کو جہنم واصل کر دیا گیا، ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 102ہوگئی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں