2

سری لنکا ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں، قومی کھلاڑیوں کا اسلام آباد کلب میں بھرپور ٹریننگ سیشن

 (روزینہ علی)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ کی تیاریاں جاری ہیں، کھلاڑیوں نے اسلام آباد کلب میں کوچز کی نگرانی میں دو گھنٹے تک بھرپور ٹریننگ کی۔

ٹریننگ سیشن میں سلمان علی آغا، سعود شکیل، محمد عباس، رضا اللہ اور عرفات منہاس نے حصہ لیا۔ اس دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ دی۔

دوسری جانب سری لنکا کے خلاف پریکٹس میچ کھیلنے والے پاکستان شاہینز اسکواڈ کے 9 کھلاڑی آج ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور غازی غوری بھی آج قومی اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے,دونوں کھلاڑی قائداعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بالترتیب لاہور وائٹس اور کراچی بلوز کی نمائندگی کر رہے تھے۔

قومی ٹیم کی تیاریاں سیریز سے قبل اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کو مکمل ردھم میں لانے کے لیے جاری ہیں۔
 

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی بینکوں پر سائبر حملوں کا خطرہ ! الرٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں