بھارت کے بائیں ہاتھ کے اوپنر ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کی جانب سے تیز ترین سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد ابھیشیک شرما نے بھارتی اننگز کا آغاز کیا اور افغان بولرز کا بھرکس نکالتے ہوئے ہوئے صرف 30 گیندوں پر سنچری اسکور کر ڈالی۔
ابھیشیک شرما نے 34 گیندوں پر 108 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 11 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔
ابھیشیک شرما کی 30 گیندوں پر سنچری فل ممبر ممالک ( ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے ملک) کے کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری ہے۔
ابھیشیک شرما نےزمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 33، 33 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔






