2

بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن محترمہ کرن بلوچ نے پی پی ایچ آئی بلوچستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط

کوئٹہ، : بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن محترمہ کرن بلوچ نے پی پی ایچ آئی بلوچستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد بلوچستان بھر میں خواتین کے حقوق کے تحفظ و فروغ، بااختیاری اور بنیادی و ضروری سہولیات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے ۔مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ادارے خواتین کے حقوق اور فلاح و بہبود سے متعلق مشترکہ اقدامات، آگاہی اور معاونت کے لیے تعاون کو فروغ دیں گے جبکہ خواتین کو ضروری خدمات تک بہتر رسائی فراہم کرنے کے لیے باہمی رابطہ اور اشتراکِ عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ چیئرپرسن بی سی ایس ڈبلیو کرن بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں معاشرتی و معاشی طور پر بااختیار بنانا کمیشن کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں اور متعلقہ شراکت داروں کے درمیان مؤثر تعاون کے ذریعے خواتین کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے لیے سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کی ترقی، تحفظ اور بااختیاری کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے اور بی سی ایس ڈبلیو اپنے مینڈیٹ کے تحت اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ واضح رہے مفاہمتی یادداشت بلوچستان میں خواتین کے حقوق کے تحفظ، ان کی بااختیاری اور ضروری خدمات تک رسائی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں