2

میر شعیب نوشیروانی کی زیرِ صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کا ماہانہ پیش رفت کا جائزہ اجلاس

ماہانہ پیش رفت کا جائزہ اجلاس، ٹیکس وصولی اور اصلاحات میں مزید بہتری کی ہدایات

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیرِ خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی زیرِ صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کا ماہانہ پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی اور محکمہ خزانہ کے متعلقہ حکام، بشمول سیکرٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ، نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیئرپرسن بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس وصولی میں پیش رفت، جاری اصلاحات، فنانس ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے محصولات پر اثرات اور ٹیکس وصولی میں مزید بہتری کے لیے تجاویز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔

وزیرِ خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ٹیکس وصولی اور اصلاحات کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹیکس نظام میں شفافیت کو مزید مضبوط بنایا جائے اور ٹیکس دہندگان کو رجسٹریشن، ریٹرن فائلنگ اور ریٹرن جمع کرانے کے مراحل میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ٹیکس دہندگان کو بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ، 2015 کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے اور ٹیکس قوانین کی تعمیل کا مؤثر موقع فراہم کیا جائے، جبکہ عدم تعمیل کرنے والے ٹیکس دہندگان کے خلاف قانون کے مطابق انفورسمنٹ کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ڈیجیٹل نظام، شفافیت، ٹیکس دہندگان کی سہولت اور مؤثر انفورسمنٹ کے ذریعے ٹیکس بیس کو وسعت دیتے ہوئے صوبائی محصولات میں مزید بہتری لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں