5

امریکہ نے عمان میں شہریوں کو  کمرشل فلائٹس سے واپسی کا مشورہ دے دیا، کئی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت

امریکہ نے عمان پر ایران کے حالیہ حملوں کے بعد امریکی شہریوں کو عمان کے کچھ حصوں سے  دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

مسقط میں امریکی سفارت خانے نے آج اتوار کو امریکی شہریوں کو  ایک نئی ایڈوائزری جاری کی اور امریکی شہریوں کو دقم اور مسندم کے علاقوں سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سفارت خانہ نے “حالیہ سرگرمیوں کی وجہ سے” وہاں پناہ گاہ کی رہنمائی جاری کی ہے۔

امریکی سفارتخانہ نے کہا کہ امریکی شہریوں کو عمان سے  دستیاب کمرشل فلائٹس سے “روانگی پر سختی سے غور کرنا چاہئے” اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنا محفوظ ہے۔ امریکی سفارتخانہ نے مزید کہا کہ ایران سکے نزدیک واقع ہونے اور “دقم کے علاقے میں حالیہ سرگرمی” کی وجہ سے امریکی حکومت کے اہلکاروں کے لیے دقم اور مسندم کے لیے سفری پابندیاں برقرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکہ کے ایران پر مزید حملے، آبنائے ہرمز میں ایرانی اہداف نشانہ بن گئے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں