6

آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کیلئےکھلی ہے ؛ٹرمپ

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے۔
امریکی صر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کی جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ایران کہتا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز کھلی ہے  حقیقت کیا ہے؟ جس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کے لیے کھلی ہے۔

اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں لنزے گراہم کے احترام میں زیادہ باتیں نہیں کرنا چاہتا ،میں اس حوالے سے مزید بات نہیں کروں گا۔

 ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے گذشتہ روز ایران پر بدترین بمباری کی ہے،گذشتہ روز ایران نے ڈیل پر رضا مندی ظاہر کی،وہ کمرے سے نکلے اور ایک گھنٹے کے اندر جہاز پر حملہ ہوا،ایرانی بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :  پانچ خلیجی ملکوں پر ایرانی حملے، دو ثالث بھی نشانہ بن گئے، کشیدگی کا نیا عروج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں