13

 آبنائے ہرمزسے جہازوں کی  آمدورفتبڑی تجویزسامنے آگئی

(24نیوز)عمان نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کے لیے 2 الگ بحری راہداریوں کے قیام کی تجویز پیش کر دی۔
سی این این کے مطابق منصوبے کے تحت جنوبی بحری راہداری کو بین الاقوامی جہازوں کی آزادانہ آمد و رفت کے لیے مختص کیا جائے گا،شمالی بحری راہداری استعمال کرنے والے جہازوں کو ایران سے پیشگی اجازت لینا ہوگی،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر کسی قسم کا ٹول یا اضافی فیس عائد نہیں کی جائے گی۔
مسقط میں ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میںدونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز میں محفوظ اور آزاد جہاز رانی کو یقینی بنانے کے لیے تکنیکی اور سیاسی سطح پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاسدارن انقلاب نے تاحکم ثانی آبنائے ہرمز بند کر دی
ایگزیوس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے عمان کی تجویز کو فوری طور پر قبول نہیں کیا،اس حوالے سےایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس تجویز پر تہران میں مزید غور و خوض اور اندرونی مشاورت کی جائے گی جس کے بعد اعلیٰ ایرانی قیادت ہی اس منصوبے کی منظوری کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں