
(ویب ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث متعدد بین الاقوامی ایئر لائنز نے مشرق وسطیٰ کے مختلف ملکوں کے لیے اپنی پروازیں منسوخ یا عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔
ایئر کینیڈا نے تل ابیب اور دبئی کے لئے اپنی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ کر دی ہیں، یونان کی سب سے بڑی فضائی کمپنی نے دبئی کے لئے پروازیں 31 اگست تک، جبکہ اربیل اور بغداد کے لیے پروازیں 30 ستمبر تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ایئر فرانس نے بیروت کے لئے پروازیں 2 اگست تک معطل کر دی ہیں جبکہ کےہالینڈ کی فضائی کمپنی کے ایل ایم (KLM) نے سعودی عرب کے شہروں ریاض، دمام اور متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے لیے اپنی پروازیں معطل رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور شروع کردیا:امریکی اخبار
دوسری جانب ہانگ کانگ کی کیتھے پیسفک نے اعلان کیا ہے کہ وہ دبئی اور ریاض کے لئے اپنی پروازیں یکم ستمبر سے دوبارہ بحال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔






