10

رواں ماہ ایران پردوبارہ حملوں کا امکان

(ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے رواں ماہ کے اوائل میں ایران کے خلاف کئی روزہ بڑے پیمانے پر بمباری کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کے باعث مبینہ طور پر یہ کارروائی منسوخ کر دی گئی۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے معاملے سے واقف تین ذرائع کے حوالے سے یہ  بھی دعویٰ کیا ہےکہ اسرائیل اور امریکہ آنیوالے ہفتوں میں دوبارہ ایران پر حملے کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 10 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ممکنہ حملوں کی تیاری کر لی تھی،مجوزہ کارروائی میں ایران کی جوہری تنصیبات، حکومتی اہداف اور بجلی گھروں سمیت شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا منصوبہ شامل تھا۔ ذرائع کے مطابق اس مہم کی شدت فروری میں شروع ہونے والی مشترکہ امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں سے بھی زیادہ ہو سکتی تھی۔

مزید پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3 نومبر کو ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران کے ساتھ تنازع دوبارہ شروع کرنے کے حق میں نہیں تھے، تاہم یہ واضح نہیں کہ مجوزہ آپریشن میں امریکی فوج نے براہِ راست حصہ لینا تھا یا نہیں،رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور امریکا آنے والے ہفتوں میں دوبارہ حملے شروع کر سکتے ہیں،رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پیر کو اسرائیل کا دورہ کیا اور نیتن یاہو سمیت اعلیٰ اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں