10

شہزادہ خالد جنرل اتھارٹی فار ڈیفنس ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیئرمین، ڈاکٹر مساعد ڈپٹی چیئرمین مقرر

(24نیوز)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے شاہی فرمان کے تحت سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو جنرل اتھارٹی فار ڈیفنس ڈویلپمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان کو بورڈ کا ڈپٹی چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری گزٹ ام القریٰ کے مطابق دونوں تقرریوں کا اعلان شاہی فرمان کے ذریعے کیا گیا ہے۔ جنرل اتھارٹی فار ڈیفنس ڈویلپمنٹ سعودی عرب میں دفاعی ترقی اور جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کے فروغ سے متعلق امور پر کام کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’’ملزم بے گناہ ہے‘‘ غیرملکی خاتون ڈیانا نے بڑا یوٹرن لے لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں