11

کینیڈا کے ساتھ تجارتی کشیدگی میں ٹرمپ نے نرمی دکھا دی

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات سے قبل کینیڈا سے درآمد ہونے والی بعض اشیا پر محصولات ختم کر دیے، جن میں پلائی ووڈ، کاغذی مصنوعات، مشینری اور ریفریجریشن آلات شامل ہیں۔

یہ اقدام ریپبلکن سینیٹر سوزن کولنز کی درخواست پر کیا گیا، جنہوں نے مین کی زرعی صنعتوں کے لیے استثنیٰ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا، امریکہ کینیڈا کی تقریباً 70 فیصد برآمدات کی منزل ہے۔

امریکہ نے بعض اشیا پر محصولات ختم کرنے کے ساتھ قالین، بعض والوز اور فضلہ جات پر نئے محصولات بھی عائد کیے ہیں، جو 30 اکتوبر سے نافذ ہوں گے۔

 کینیڈا نے اقدامات کا جائزہ لینے اور امریکہ سے تعمیری مذاکرات جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں:ایران کیخلاف ایک اور آپریشن؟ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں