14

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

کوئٹہ،

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج و غم ہوا،

جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی ملک و قوم اور پاک فوج کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

مرحوم جنرل عبدالوحید کاکڑ ایک ممتاز عسکری شخصیت تھے جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قیادت سے پاک فوج میں اہم خدمات انجام دیں،

جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال سے ملک ایک قابل احترام اور تجربہ کار عسکری شخصیت سے محروم ہوگیا،

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر و استقامت دے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں