زیارت: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی،صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ،منسٹر لائیو سٹاک ،سیکرٹری لائیو سٹاک ،ڈی جی لائیو سٹاک کی ہدایات کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بلوچستان، ضلع زیارت کی جانب سے ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر ڈاکٹر نوید احمد کی سربراہی میں تحصیل سنجاوی کی یونین کونسل بغاو میں فری ویٹرنری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا بنیادی مقصد مالداروں کو ان کی دہلیز پر مفت ویٹرنری طبی سہولیات فراہم کرنا، مویشیوں میں مختلف امراض کی بروقت تشخیص و علاج اور حفاظتی ویکسینیشن کو یقینی بنانا تھا۔ اس موقع پر محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے مویشی پال حضرات کو طبی سہولیات کی فراہمی اور جانوروں کی صحت و تندرستی کے حوالے سے اقدامات کیے گئے۔ محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بلوچستان کے اس اقدام کا مقصد مال مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنا، ان کی صحت بہتر بنانا اور مالدار طبقے کو ان کی مقامی سطح پر زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے، تاکہ مویشی پال حضرات کو اپنے جانوروں کے علاج معالجے کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ نہ کرنا پڑے۔
11






