11

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیے کے مطابق مورخہ 27 اکتوبر 2026ء کو صوبے بھر میں یومِ سیاہ منایا جائے گا۔

27 اکتوبر کو یومِ سیاہ منایا جائے گا، صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی

کوئٹہ۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیے کے مطابق مورخہ 27 اکتوبر 2026ء کو صوبے بھر میں یومِ سیاہ منایا جائے گا۔

اس موقع پر صبح 10 بجے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی حمایت میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

یومِ سیاہ منانے کا مقصد کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے جاری جدوجہد کی حمایت اور عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال کی جانب مبذول کرانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں