11

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خضدار کے علاقے کرخ میں سیکیورٹی آپریشن پر پولیس اور ایف سی کو خراجِ تحسین

کوئٹہ،

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار کے علاقے کرخ میں سیکیورٹی آپریشن پر پولیس اور ایف سی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرخ میں پولیس اور ایف سی کی کامیاب کارروائی دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے،

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بروقت انٹیلیجنس اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی کلیدی اہمیت رکھتی ہے،

خضدار میں پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت امن دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کا نتیجہ ہے،

بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کا قانون کے مطابق بھرپور جواب دیا جائے گا،

پولیس اور ایف سی کے جوان عوام کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہے ہیں،

صوبے میں امن کا قیام ہماری ذمہ داری اور عوام کا تحفظ ہمارا عزم ہے،

دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور مشترکہ حکمت عملی کی اہمیت واضح کرتی ہیں،

بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کا خاتمہ اور مؤثر سیکیورٹی اقدامات ناگزیر ہیں،

امن کے محافظوں کی خدمات اور قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے،

حکومت بلوچستان امن و استحکام کے تحفظ اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں