سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی وزارت ملنے کی خبروں کی تردید، ملاقات کی وجہ واضح کر دی
کوئٹہ: سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے دوبارہ وزارت ملنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں منفی پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔
سردار عبدالرحمٰن کھیتران کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ان کی ملاقات سرداری نظام کے خاتمے سے متعلق مولانا ہدایت الرحمٰن کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد پر تمام سیاسی جماعتوں کے اجلاس کے سلسلے میں ہوئی تھی، جس میں انہوں نے بھی شرکت کی۔
انہوں نے وزارت دوبارہ ملنے سے متعلق خبروں کو اپنے خلاف حکومتی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کو وزارت کی بحالی سے جوڑنا درست نہیں۔






