وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت سوراب میں امن اومان سے متعلق اہم اجلاس
اجلاس میں رکن بلوچستان اسمبلی میر ظفر زہری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات شریک
اجلاس میں سوراب کی مجموعی امن اومان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ سوراب سمیت قومی شاہراہوں پر امن اومان برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں،
امن اومان برقرار رکھنا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
امن اومان خراب کرنے والے کسی صورت بلوچ قوم کے خیر خواہ نہیں ،
دشمن ممالک کو پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے،
سوراب کے عوام دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کا ساتھ دیں،






