11

نوشکی گرلز کالج میں فائرنگ کا واقعہ نہ صرف افسوسناک بلکہ مذہبی و معاشرتی اقدار کے بھی منافی ہے،نیشنل پارٹی

نوشکی گرلز کالج میں فائرنگ کا واقعہ نہ صرف افسوسناک بلکہ مذہبی و معاشرتی اقدار کے بھی منافی ہے،نیشنل پارٹی
کوئٹہ/ نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے صوبائی ترجمان نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشکی میں فائرنگ کے واقعہ کو انتہائی بھیانک عمل تصور کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ سماج نے ایسے واقعات کو ہمیشہ سے سماجی و قومی جرم قرار دیا ہے اس عمل کا مقصد بلوچستان میں طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں کو محدود کرنا اور بلوچ طالبات پر تعلیم کے دروازے بند کرنا ہے نیشنل پارٹی واقعہ کی مذمت کرتا ہے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ بلبا و طالبات سمیت اساتذہ کو تحفظ فراہم کیا جائے ایسے واقعات کے روک تھام کے لیئے اقدامات کیئے جاہیں زخمی طالبات کو بذریعہ ایئر ایمبولیس منتقل کرکے سرکاری خرچ پہ علاج کی سہولتیں فراہم کی جاہیں، پارٹی ترجمان نے زخمی طالبات کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں