بلوچستان کی ساحلی پٹی پر کشتیوں کی رجسٹریشن، غیر رجسٹرڈ کشتیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
گوادر سمیت بلوچستان کی ساحلی پٹی پر چلنے والی تمام غیر رجسٹرڈ کشتیوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی کشتیوں کی رجسٹریشن جلد از جلد مکمل کرائیں۔
کشتیوں کی رجسٹریشن کا مقصد سمندری نگرانی مؤثر بنانا، اسمگلنگ، غیر قانونی سرگرمیوں اور کشتیوں کے ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام ہے۔
بلوچستان کی ساحلی پٹی پر تقریباً 18 ہزار کشتیاں موجود ہیں، جن میں سے 12 ہزار 158 کشتیوں کو پہلے ہی ماہی گیری کے لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔
محکمہ فشریز بلوچستان کی جانب سے مزید 2 ہزار 571 ماہی گیری کے لائسنس جاری کیے گئے ہیں، جبکہ تقریباً 3 ہزار 500 کشتیوں کی لائسنسنگ باقی ہے۔
مرکنٹائل میرین ڈیپارٹمنٹ (MMD) کے پاس 2 ہزار 237 کشتیاں رجسٹرڈ ہیں، جبکہ غیر ماہی گیر کشتیوں کی رجسٹریشن کی منظوری کا عمل زیرِ التوا ہے۔
*کشتیوں کی رجسٹریشن مرکنٹائل میرین ڈیپارٹمنٹ (MMD) کرے گا، جبکہ ماہی گیری کے لائسنس محکمہ فشریز جاری کرے گا۔
تمام کشتی مالکان متعلقہ اداروں سے اپنی کشتیوں کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ جلد از جلد مکمل کرائیں۔ غیر رجسٹرڈ کشتیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔






