9

ڈی جی جی ڈی اے نے میرین ڈرائیو سرکل پر جاری شجرکاری منصوبے کا جائزہ لیا، پودوں کی دیکھ بھال اور حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت

گوادر:
ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان نے میرین ڈرائیو سرکل پر جاری شجرکاری منصوبے کا دورہ کیا اور پودوں کی آبپاشی، دیکھ بھال اور نشوونما کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر عبدالرحیم بلوچ اور انوائرمنٹ آفیسر حمل دشتی نے ڈائریکٹر جنرل کو منصوبے کے مختلف پہلوؤں، جدید ڈرپ ایریگیشن نظام اور شجرکاری کے تحت لگائے جانے والے پھولدار پودوں اور درختوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر جنرل معین الرحمٰن خان نے اس موقع پر ہدایت کی کہ شجرکاری کے منصوبے کو محض پودے لگانے تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ان کی باقاعدہ دیکھ بھال، حفاظت اور نشوونما کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ درخت اور پودے لگانا اہم اقدام ہے، تاہم ان کی حفاظت اور مناسب نگہداشت زیادہ توجہ اور مسلسل محنت کا تقاضا کرتی ہے۔ اس لیے متعلقہ عملہ اس سلسلے میں پوری ذمہ داری کے ساتھ اقدامات کرے اور پودوں کو خشک ہونے یا نقصان سے بچانے کے لیے مؤثر انتظامات یقینی بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں