10

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا منشیات کے خاتمے کے لیے سخت نوٹس، منشیات مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے، بابر یوسفزئی

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا منشیات کے خاتمے کے لیے سخت نوٹس، منشیات مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا عزم
بابر یوسفزئی معاون برائے داخلہ

وزیر داخلہ بلوچستان نے گزشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اجلاس میں منشیات کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایات دیں
بابر یوسفزئی نے مزید کہا کہ ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے نورک میں کینوبس کی فصلیں تلف کرنے کے دوران سکیورٹی ٹیم پر تین مختلف مقامات اور سمتوں سے فائرنگ کی گئی،

سکیورٹی اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی، حملہ آوروں کی فائرنگ رکنے کے بعد اہلکاروں نے اپنی پوزیشنیں دوبارہ سنبھال لیں

نورک میں کینوبس کی فصلیں تلف کرنے کی کارروائی جاری تھی، سکیورٹی اہلکاروں نے منشیات کے خاتمے کے مشن کو جاری رکھا،

واقعے میں کسی اہلکار کے زخمی یا شہید ہونے کی اطلاع نہیں، تمام اہلکار محفوظ ہیں، علاقے میں کلیئرنس اور سرچ کارروائیاں جاری ہیں

منشیات مافیا کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو خوف زدہ کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،

بلوچستان حکومت منشیات کے کاروبار اور منشیات مافیا کے خلاف کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی،

نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے، منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی

بلوچستان کے ہر ضلع کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی،

منشیات کے خلاف کارروائیاں کسی دباؤ یا دھمکی سے نہیں رکیں گی، بلوچستان حکومت عوام کے محفوظ مستقبل کے لیے پرعزم ہے،

ہمارا عزم واضح ہے، بلوچستان کو منشیات کی لعنت سے نجات دلائیں گے اور نوجوانوں کو ایک محفوظ، صحت مند اور روشن مستقبل فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں