8

جامعہ گوادر نے نیب بلوچستان کے انٹر یونیورسٹی شارٹ فلمی مقابلہ 2026 میں دوسری مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی

جامعہ گوادر نے نیب بلوچستان کے انٹر یونیورسٹی شارٹ فلمی مقابلہ 2026 میں دوسری مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی

گوادر : جامعہ گوادر نے قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ انسدادِ بدعنوانی کے موقع پر منعقدہ انٹر یونیورسٹیز شارٹ فلمی مقابلہ 2026 میں دوسری مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کرکے نمایاں اعزاز اپنے نام کر لیا۔ جامعہ گوادر کی شارٹ فلم ’’Say No to Corruption‘‘ (بدعنوانی کو نہ کہیں) نے 94 نمبر حاصل کرکے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس شاندار کامیابی میں شعبۂ تعلیم کے طالب علم جناب مقصود اکرم کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ وائس چانسلر جامعہ گوادر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے طالب علم مقصود اکرم کو اس نمایاں کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور فلم سازی کے ذریعے بدعنوانی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے ان کی تخلیقی صلاحیتوں، محنت اور لگن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کامیابیاں جامعہ کے طلبہ کی بے پناہ صلاحیتوں اور معاشرے میں دیانت داری، شفافیت، جواب دہی اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں ان کے مثبت کردار کی عکاسی کرتی ہیں۔ مقابلے میں جامعہ بلوچستان کی شارٹ فلم ’’Corruption‘‘ نے 88 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن، جبکہ جامعہ لورالائی کی فلم ’’The File‘‘ نے 82 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جامعہ گوادر نے نیب بلوچستان کی جانب سے طلبہ کو تخلیقی انداز میں بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کرنے اور دیانت داری، شفافیت اور جواب دہی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنے کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں