دکی: منڈے ٹک کے مقام پر باراتیوں کی پک اَپ گاڑی الٹ گئی، تین کمسن بچیاں جاں بحق، 20 افراد زخمی
دکی: منڈے ٹک کے مقام پر شادی کی تقریب سے واپس آنے والے باراتیوں کی پک اَپ گاڑی حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں تین کمسن بچیاں جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی تینوں بچیاں ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد سمیت جاں بحق بچیوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ دو زخمیوں کو مزید علاج کے لیے لورالائی منتقل کردیا گیا ہے۔
10






