9

نوشکی گرلز کالج واقعے کے خلاف تربت میں احتجاج ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

نوشکی گرلز کالج واقعے کے خلاف تربت میں احتجاج ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ،

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی تربت زون کی جانب سے 27 اکتوبر کو گرلز ڈگری کالج نوشکی کی طالبات پر نامعلوم افراد کے حملے اور انہیں زخمی کرنے کے واقعے کے خلاف جامعہ تربت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں جامعہ کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مظاہرین نے احتجاجی نعروں پر مبنی پلے کارڈ اٹھاکر طالبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں