تربت:ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کے احکامات اور اسسٹنٹ کمشنر ندیم اقبال بنگلزئی کی ہدایات کی روشنی میں میرانی ڈیم کے کمانڈ ایریا میں غیر قانونی آبی کنکشنز اور غیر قانونی آبی گزرگاہوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں تحصیلدار کھڑان بہوت دشتی نے محکمہ آبپاشی کے متعلقہ عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی آبی کنکشنز اور پانی کی غیر قانونی ترسیل کے ذرائع کے خاتمے کے لیے اقدامات شروع کیے ہیں۔حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد پانی کی غیر قانونی ترسیل کی روک تھام، آبی وسائل کی منصفانہ تقسیم اور متعلقہ قوانین و ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے، تاکہ میرانی ڈیم کے کمانڈ ایریا میں پانی کی تقسیم کو قواعد کے مطابق منظم کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایات کی روشنی میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر قانونی آبی کنکشنز اور آبی گزرگاہوں کے خاتمے کے لیے قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے اور آبی وسائل کے مؤثر اور منصفانہ استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
9






