
(احمد منصور)بلوچستان میں پاک فوج ،ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ “آپریشن شعبان” جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی موثرکارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ فورسزکی ان کارروائیوں کے دوران مزید 3 دہشتگردوں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجی دہشتگردوں کی دشوارگزار علاقوں میں کمین گاہوں کوکامیابی سے نشانہ بنایا گیا،آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد91 ہوگئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور129 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:گرمیوں کی تعطیلات، ورکرز ویلفیئر بورڈ کے نان ٹیچنگ سٹاف کیلئے نئی ہدایات جاری






