گورنر بلوچستان کا سابق صوبائی سیکرٹری، معروف مورخ و محقق عبدالعزیز لونی کے انتقال پر افسوس کا اظہار ۔۔۔۔ مرحوم سیدال خان لونی، سیکرٹری محکمہ مائنز، اور اسد خان لونی، کمشنر ان لینڈ ریونیو (FBR)، کے والد تھے۔
کوئٹہ 31 اکتوبر: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے سابق صوبائی سیکرٹری، معروف مورخ اور محقق عبدالعزیز لونی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ مرحوم عبدالعزیز لونی کی گرانقدر انتظامی اور ادبی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائیگا۔ مرحوم سیدال خان لونی، سیکرٹری محکمہ مائنز، اور اسد خان لونی، کمشنر ان لینڈ ریونیو (FBR)، کے والد تھے۔ گورنر مندوخیل نے سوگوار خاندان سے غمرازی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین۔






