کوئٹہ چمن قومی شاہراہ ایک بار پھر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند
قلعہ عبداللہ: ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے تنگ مسیزئی میں برج عزیز خان گاؤں پر مسلح افراد کے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق افسوسناک واقعے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد کو اغوا کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
واقعے کے بعد کوئٹہ چمن قومی شاہراہ ایک بار پھر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے، جس کے باعث مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔






