7

دالبندین پریس کلب کا اجلاس محمد بخش بلوچ کی صدارت میں منعقد، کابینہ تحلیل، نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے جنرل باڈی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

دالبندین پریس کلب کا اجلاس محمد بخش بلوچ کی صدارت میں منعقد، کابینہ تحلیل، نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے جنرل باڈی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

دالبندین پریس کلب کا ایک اہم اجلاس صدر محمد بخش بلوچ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں پریس کلب کے مختلف انتظامی اور تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں موجودہ کابینہ کی مدت مکمل ہونے پر کابینہ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ آئندہ اجلاس میں نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پریس کلب میں کسی بھی قسم کی اجارہ داری کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ممبرشپ دینے کا اختیار جنرل باڈی کی منظوری سے مشروط ہوگا، تاکہ تمام معاملات جمہوری اور تنظیمی اصولوں کے مطابق چلائے جا سکیں۔

اجلاس میں حاجی میر احمد حسنی،حیدر عاجز ظاہر شہزاد، میر شبیر مینگل، آغا مطلب شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پریس کلب کے دیگر اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ادارے کو بہتر انداز میں فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں