4

ایف سی بی آر 66 ونگ ڈیرہ بگٹی میں پولیس جوانوں کے پہلے بیچ کی تربیت مکمل، پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد

ایف سی بی آر 66 ونگ ڈیرہ بگٹی میں پولیس جوانوں کے پہلے بیچ کی تربیت مکمل، پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد

تقریب کے مہمانِ خصوصی ونگ کمانڈر 66 ونگ، ایف سی بمبور رائفلز جناب لیفٹینٹ کرنل محمد عارف تھے۔ اس موقع پر فوکل پرسن ایف سی ٹریننگ، ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ بگٹی مشاق بابر اور ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ بگٹی نور علی بگٹی بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران تربیت مکمل کرنے والے پولیس جوانوں نے اپنی بہترین کارکردگی، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا، جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

تقریب کے اختتام پر پولیس اور ایف سی کے درمیان مثالی باہمی تعاون اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے ایف سی حکام کی جانب سے ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ بگٹی مشتاق بابر اور ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ بگٹی انسپکٹر نور علی بگٹی کو بھی تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

اس موقع پر پولیس اور ایف سی حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت و استعدادِ کار میں اضافے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں