6

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پر چھاپے سے متعلق بے بنیاد افواہوں اور خبروں کی تردید

کوئٹہ،
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پر چھاپے سے متعلق بے بنیاد افواہوں اور خبروں کی تردید
معاونِ وزیراعلیٰ برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رندنے کہاکہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری منفی پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں،

وزیراعلیٰ بلوچستان سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں،

نہ ایسا کوئی واقعہ پیش آیا ہے اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی چھاپہ مارا گیا ہے،

وزیراعلیٰ بلوچستان کی کردار کشی کے لیے منظم انداز میں جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،

حکومت کی بہتر کارکردگی سے خائف عناصر صوبے میں بے یقینی اور عدم اعتماد کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں،

ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا کو منفی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کرکے حکومت کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،

جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے رجوع کر لیا گیا ہے،

سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے اور شخصیات کی کردار کشی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،

جھوٹا اور منظم پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، ایسے عناصر کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں