7

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی اسسٹنٹ لائبریرین گلاب بلوچ سے ملاقات، ضلع بھر کی لائبریریوں کی بہتری اور مسائل پر تبادلہ خیال

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی اسسٹنٹ لائبریرین گلاب بلوچ سے ملاقات، ضلع بھر کی لائبریریوں کی بہتری اور مسائل پر تبادلہ خیال

قائد حق دو تحریک بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اسسٹنٹ لائبریرین گوادر گلاب بلوچ سے ملاقات کی، جس میں ضلع بھر کی لائبریریوں کی مجموعی صورتحال، انتظامی امور اور ان کی بہتری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران لائبریریوں کے انتظام و انصرام کے لیے عملے کی کمی اور خالی آسامیوں پر تعیناتی سے متعلق مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے لائبریریوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور انہیں طلبہ و عام شہریوں کے لیے مزید مفید بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے حالیہ پیکیج کے تحت ضلع گوادر کی لائبریریوں کو فراہم کی جانے والی کتابوں سے متعلق بھی رپورٹ طلب کی، تاکہ کتابوں کی فراہمی اور دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں