ضلع شیرانی، ژوب اور قلعہ سیف اللہ کے زمینداروں کی زرعی ورکشاپ میں شرکت
آج بمقام ژوب کلچر ہال ایک اہم زرعی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ڈپٹی ڈائریکٹرز زراعت اور ڈائریکٹر زراعت بلوچستان نے شرکت کی۔
اس ورکشاپ میں ضلع شیرانی، ضلع ژوب اور ضلع قلعہ سیف اللہ کے زمینداروں اور متعلقہ ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ضلع شیرانی زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین صبا خان شیرانی اور ضلع ژوب زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین معراج اعون مندوخیل بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
ورکشاپ میں زراعت سے متعلق مسائل، زمینداروں کو درپیش مشکلات اور زرعی شعبے کی بہتری کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ اس طرح کی ورکشاپس کے ذریعے بلوچستان کے پسماندہ اضلاع، بالخصوص ضلع شیرانی کے زمینداروں کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچیں گے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔






