سونمیانی (رپورٹ مہراللہ الفت) وندر کھرکھیڑہ کسٹم کے مقام پر سڑک میدان جنگ میں تبدیل ٹائر نزر آتش کئی گھنٹوں تک مین قومی شاہرہ بلاک مظاہرین کا کسٹم پر فائرنگ روڈ پر گھسیٹنے ہاتھا پائی گھروں پر چڑھائی تین افراد کو حبس بے جا میں رکھنے ڈیزل اتارنے کے الزامات اندرون بلوچستان کا کراچی سے زمینی رابطہ منقطع گاڑیوں کی طویل لمبی قطاریں پولیس کسٹم کی مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا گرفتار تینوں افراد کو تحویل میں لی گئی گاڑی واپس ڈیزل کسٹم نے قبضے میں لے لیا کسٹم کے لطیف نامی آفیسر کے تبادلے کا مطالبہ زور پکڑ گیا مظاہرین کا کسٹم پولیس کے ساتھ کئی مرتبہ چپقلش جاری رہی تفصیلات کے مطابق ڈیزل کے کاروبار سے وابستہ ٹرانسپورٹرز نے کھرکھیڑہ کسٹم چیک پوسٹ پر مین قومی شاہرہ بلاک کردی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ کسٹم نے مبینہ طور پر ڈیزل بزدار گاڑی کو مک مکا کے بعد جانے دیا بعد میں گاڑی جب رانا بھٹ پنچی تو وہی کسٹم آفیسر اہلکاروں کے ہمراہ رانا بھٹ پنچ گئے اور زبردستی گاڑی اپنے ساتھ لے جانے لگے اور گاڑی عملے کے انکار پر تین افراد کو حراست میں لیا جو ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک برتاؤ جارہا ہے انہوں نے کہا کہ وہ کسٹم کی مبینہ طور پر مٹھی گرم کرتے ہیں اس کے باوجود ان کے ساتھ یہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے مظاہرین میڈیا ٹیم کو موقف دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے وہ اس کاروبار پر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایرانی ڈیزل کو قانونی شکل دیں وہ صوبائی حکومت کو ریونیو دینے کے لیے تیار ہیں انہیں سڑکوں پر ذلیل کیا جارہاہے جو اِنسانیت کے بھی خلاف ہے بعد ازاں کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
8






