پہلا آل رخشان ڈویژن بیاد مرحوم خان محمد آصف خان سنجرانی تیکوانڈو چیمپیئن شپ ٹورنامنٹ 2026 شاندار افتتاح
اسسٹنٹ کمشنر دالبندین طاہر خان سنجرانی نے ربن کاٹ کر باقاعدہ طور پر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا*
خان پینل کے سینئر رہنماء و قبائلی معتبرین حاجی احمد علی خان سنجرانی، حاجی عبد الصمد سنجرانی، جی ٹی اے بی کے ضلعی صدر خلیفہ نذیر احمد ہیجباڑی، انجمن تاجران دالبندین کے صدر ٹکری نور احمد ساسولی، ہیڈ ماسٹر اشکین نلی ٹکری عبدالغفار بنگلزئی، بابو نوراحمد قمبرزئی، مولانا محمد خالد نوتیزئی، سابقہ کونسلر مولا داد ساسولی، عبدالسلام ہیجباڑی، باچا خان، بابو منظور احمد حسن زئی، دالبندین پریس کلب کے فنانس سیکرٹری علی احمد کمال مینگل،چاغی ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر فیروز شاہ نوتیزئی،فنانس سیکرٹری میر محمد ابراہیم ریکی، جنرل سیکرٹری فیض اللّٰہ عابد، بصیر احمد، کونسلر سیٹھ برج لعل سمیت دیگر بھی موجود تھے
اسسٹنٹ کمشنر دالبندین طاہر خان سنجرانی نے پہلا آل رخشان ڈویژن ٹیکوانڈو ٹورنامنٹ بیاد مرحوم خان محمد آصف خان سنجرانی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے نوجوانوں نے کھیلوں کے فروغ میں ہر وقت اپنا کردار ادا کیا ہے
نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے وہ ہر ممکن اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ یہاں کے نوجوان مستقبل ایک بہتر انداز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکے انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے نقد 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا
قبل ازیں مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر دالبندین طاہر خان سنجرانی اور دیگر مہمانوں کا اسپورٹس کمپلیکس پہنچنے پر کھلاڑیوں نے شاندار استقبال کیا اور انھیں ہار پہنائے گئے
جی ٹی اے بی چاغی کے ضلعی صدر خلیفہ نذیر احمد ہیجباڑی ، کونسلر میونسپل کمیٹی دالبندین سیٹھ برج لعل، چاغی ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر فیروز شاہ نوتیزئی، سیکرٹری فیض اللہ عابد ، فنانس سیکرٹری میر محمد ابراہیم ریگی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، حاجی احمد علی خان سنجرانی اور خلیفہ نزیر احمد اہجباڈی نے بھی ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے نقد پانچ ، پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان کیا،
آخر میں مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر دالبندین طاہر خان سنجرانی کو چاغی ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی






