گوادر: 30 فٹ لمبی بلیو وہیل مردہ حالت میں ساحل پر پہنچ گئی
گوادر کے ساحل پر دنیا کی سب سے بڑی آبی حیات میں شمار ہونے والی بلیو وہیل مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔ ساحل پر ملنے والی اس وہیل کی لمبائی تقریباً 30 فٹ بتائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، یہ بلیو وہیل گزشتہ دو روز سے گوادر کے سمندر میں مختلف مقامات پر تیرتی ہوئی دیکھی جا رہی تھی۔ تاہم، بدھ کے روز سمندری لہریں اسے گوادر ایسٹ بے کے ساحل کے قریب لے آئیں، جہاں اس کا مردہ جسم پایا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر سمندری حیات کے تحفظ سے متعلق اداروں کی جانب سے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔






