8

وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلےنوٹیفکیشن جاری

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔

  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی، محمد عرفان خان کو جوائنٹ سیکریٹری، مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکریٹری، پارلیمانی امور ڈویژن محمد کریم خان کا تبادلہ کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  مزید برآں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی، علی عبدالرحمان کو سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛  اسحاق ڈار نے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط کر دیئے
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں