6

علاقہ کی صورتحال:مہنگائی، منافع خوری کرنے والوں کے خلاف ایکشن کریں، وفاقی کی صوبوں کو ہدایت

( وقاص عظیم) حکومت نے علاقہ کی صورتحال کو جواز بنا کر  ناجائز منافع خوری کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاق ی حکومت نے پٹرول دینے سے انکار کرنے والے پٹرول پمپس، اور قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں اور تاجروں کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کرنے کے لئے صوبوں سے مدد مانگ لی۔

اسلام ٓٓباد مین آج ملک میں پٹرول اور گندم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ نے کی۔

وفاقی وزیرقومی غذائی تحفظ،چیئرمین اوگرا، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریزاور نمائندوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ 

اجلاس میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا اور  آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ایندھن کی ممکنہ ذخیرہ اندوزی کا تفصیلی جائزہ کیا گیا۔

وفاقی حکومت کی طرف سے   تمام چیف سیکرٹریزکوذخیرہ اندوزی میں ملوث پٹرول پمپوں کے مالکوں، کمپنیوں کے خلاف فوری کارروائی میں مدد کرنے کی درخواست  کی گئی۔

وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ علاقہ کی کشیدہ  صورتحال کا فائدہ اٹھا کر ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف  سخت ایکشن لیا جائے گا۔

چیف سیکرٹریوں نے  اوگراکے ساتھ مل کر پٹرول کی ذخیرہ اندوزی روکنے، بلا تعطل سپلائی یقینی بنانےکی یقین دہانی کروائی۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  دیر میں خوارجی گروہ کے  چھپ کر حملے میں تین پولیس اہلکار شہید، خوارجیوں کا بھاری نقصان

احد چیمہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کےوافر ذخائر موجود، ملک میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں ہے۔ کسی کو   منافع خوری کے لیے مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جائز کاروبارکرنے والوں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا  لیکن ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث پائے جانے والے کوئی بھی ہوئے ان کے خلاف  قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی ہوگی۔

صوبوں کے چیف سیکرٹریوں نے بتایا کہ  فی الحال صوبوں میں گندم کی طلب و رسد معمول کے مطابق ہے۔ وفاقی وزیراحد چیمہ  نے صوبوں کو گندم کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا پختہ عزم دہرایا۔  انہوں نے کاہ کہ صوبوں میں گندم کی  ضروریات کو  ضرورت پڑی تو پاسکو کے ذخائر سے پورا کیا جائے گا۔ 

عوام اور کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ،گندم کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر  نے تمام متعلقہ حکام کو گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر نے کہا کہ  پاسکو صوبائی حکومتوں کو مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  بیٹے نے ائیر کنڈیشنر چلانے سے منع کرنے پر باپ کو قتل کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں