
(انور عباس) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس کے موقع پر چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی سےملاقات کی۔
ملاقات میں وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر مصنوعی ذہانت علی مصطفیٰ ڈار شریک ہوئے۔
ملاقات میں پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب، وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری (ایشیا پیسیفک) ڈاکٹر سید اسد علی گیلانی، اور بیجنگ میں پاکستان کے ناظم الامور اعزاز خان بھی شریک تھے۔
دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا ۔
فریقین نے ہر موسم کی آزمودہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں فریقوں نے سی پیک 2.0 کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
تجارت، سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: دیر میں خوارجی گروہ کے چھپ کر حملے میں تین پولیس اہلکار شہید، خوارجیوں کا بھاری نقصان
دونوں راہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی توثیق کی گئی۔
ملاقات میں جدت پر مبنی ترقی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ وژن کی عکاسی کی۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹے نے ائیر کنڈیشنر چلانے سے منع کرنے پر باپ کو قتل کر دیا






