7

وارڈ بوائے سرجن بن گیا

(زوار کاظمی)سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں،سرجن کے بجائے وارڈ بوائےمریضوں کی سرجری کرنے لگا، 24 نیوزنے وقاص کی سرجری کرتے ہوئے ایکسکلیوسیو ویڈیو حاصل کر لی۔
بتایاگیاہے کہ سرجن حافظ ریاض اکثر و بیشتر آپریشن کے دوران غائب رہتا ہے اور اپنی جگہ وارڈ چپڑاسی کو سرجری پر لگا دیتا ہے،او ٹی اسٹاف کے روکنے پر سرجن حافظ ریاض نے دھمکیاں دیں اور وارڈ بوائے وقاص کو سرجری جاری رکھنے کا حکم دیا گیا۔
سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال میں وارڈ چپڑاسی کا آپریشن کرنا سنگین انتظامی غفلت اور مجرمانہ فعل کی واضح نشاندہی کرتا ہے، ہسپتال انتظامیہ، پرنسپل اور ایم ایس سب آگاہ ہونے کے باوجود خاموش اور سرجن حافظ ریاض کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں۔
 مریضوں کے لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:متعدد بین الاقوامی ایئر لائنز نے مشرق وسطیٰ کے ملکوں کیلئے پروازیں منسوخ،معطل کر دیں
دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ کامؤقف ہے کہ وقاص  او ٹی میں ہمارے پاس فرائض سر انجام دیتا ہے، ہمارے پاس کئی ایسے افراد ہیں جن کی تعیناتی کی بنیاد کچھ اور ہے،یہاں سٹاف کی کمی کے باعث ہم نے سٹاف کو خصوصی تربیت دی ہوئی ہے ،کچھ لوگ ذاتی مخالفت کے باعث ایسے پراپیگنڈہ کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں