
(24 نیوز)کہروڑپکا سے تعلق رکھنے والے نامور جیپ ریسر ظفر خان بلوچ نے اپنی شاندار کارکردگی اور سابقہ روایت برقرار رکھتے ہوئے گیارہویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی میں پرو کلاس ڈی کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی اور اپنے شہر کا نام روشن کردیا۔
ظفر خان بلوچ نے 190 کلومیٹر پر مشتمل دشوار گزار صحرائی ٹریک 2 گھنٹے 31 منٹ اور 35 سیکنڈ میں مکمل کرکے کامیابی اپنے نام کی۔ مسلسل 9 پوڈیم حاصل کرنے کا اعزاز بھی ان کے حصے میں آیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ تھل جیپ ریلی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا ظفر خان بلوچ کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے کہروڑپکا کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔
دریں اثنا دوست احباب اور رشتہ داروں نے ظفر خان بلوچ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صلاحیتوں اور محنت کو سراہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا سندھ اسمبلی کا دورہ، اویس قادر شاہ سے ملاقات






