2

بلوچستان کے 17اضلاع میں کھاد کی سپلائی پر عائد پابندی ختم 

(عیسیٰ ترین)محکمہ زراعت نے فیز ٹو کے تحت 17 اضلاع میں کھاد کی سخت شرائط کے تحت فروخت کی اجازت دے دی۔ 

 بلوچستان کے حب، جعفرآباد، صحبت پور، اوستہ محمد، جھل مگسی ،ڈیرہ بگٹی، بارکھان، سبی، کچھی، خضدار میں کھاد کی خرید و فروخت کی اجازت دے دی گئی۔ 

 ان اضلاع میں خاران، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، پشین، قلات اور پنجگور بھی شامل ہیں۔ 

 علاوہ ازیں،لسبیلہ اور نصیر آباد میں بھی کھاد کی سپلائی جاری رہے گی۔ 

 ہر ٹرانزیکشن کے لیے پی ٹی ٹی ایس لاگ ان لازمی قرار دیتے ہوئے دستی لین دین، آف سسٹم فروخت اور غیر دستاویزی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ خلاف ورزی پر ڈیلرشپ معطل یا منسوخ کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب بھر میں سموگ کا راج!جنوبی پنجاب کے شہر بھی شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں