پریس ریلیز
پاکستان کوسٹ گارڈز پسنی کی بڑی کارروائی، غیر قانونی ٹرالرنگ کے خلاف آپریشن میں دو ٹرالر ہفتلار اور پسنی کی درمیانی حدود میں پکڑ لیے گئے۔
پسنی، 9 نومبر 2026ء
پاکستان کوسٹ گارڈز کی 4 بٹالین پسنی نے آج رات غیر قانونی ٹرالرنگ کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دو ٹرالر ہفتلار اور پسنی کی درمیانی سمندری حدود میں پکڑ لیے۔
یہ کارروائی سمندری وسائل کے تحفظ، غیر قانونی ماہی گیری کی روک تھام اور سمندری حیات کو تباہی سے بچانے کے لیے جاری اقدامات کا حصہ ہے۔
غیر قانونی ٹرالرنگ سمندری ماحول اور آبی حیات کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ اس غیر قانونی طریقۂ ماہی گیری سے سمندر کی تہہ، مچھلیوں کی افزائش اور دیگر آبی جانداروں کو شدید نقصان پہنچتا ہے، جس سے نہ صرف سمندری ماحولیاتی نظام متاثر ہوتا ہے بلکہ مقامی ماہی گیروں کے معاشی مفادات بھی خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔
پاکستان کوسٹ گارڈز پسنی ٹرالر مافیا اور غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف بھرپور انداز میں سرگرم عمل ہے۔ ادارے کی جانب سے سمندری حدود کی نگرانی، غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے اور سمندری وسائل کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کوسٹ گارڈز اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ سمندری حیات اور قومی سمندری وسائل کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
غیر قانونی ٹرالرنگ کے خلاف کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی، دو ٹرالر پکڑ لیے گئے
پاکستان کوسٹ گارڈز – سمندری حدود، قومی وسائل اور عوام کے تحفظ کے لیے پُرعزم۔






